Skip to main content
THE ALWAT ONLINE
  • Home
  • About
  • NEWS
    • ENGLISH
    • PASHTO
    • URDU
  • Contact

یونیورسٹی کینٹین ویٹر سے یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے تک کا سفر

September 5, 2019 at 10:49 pm, No comments

وقارعلی شاہ_خصوصی رپورٹ

اگر لگن، محنت، حوصلہ اور ثابت قدمی ہو تو معذوری اورغربت آگے بڑھنے کاراستہ نہیں روک سکتا، پروفیسر ڈاکٹر گل زمان

عبیدالرّحمٰن سکنہ گل ڈھیری، اکوڑہ خٹک نے گورنمنٹ ہائی سکول شیدو نوشہرہ سے میٹرک کرنے کے بعدسٹی پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ سے الیکٹریکل میں ڈپلومہ حاصل کیا۔

یاد رہے منسوب کا تعلق ایک غریب گھرانےسے ہے والد کے گھٹنوں کی تکلیف کیوجہ سے ان کےذریعہ معاش کا خاص ذریعہ نہ تھا اور منسوب کوآنکھوں کی خاص بیماری تھی جس کیوجہ سے آٹھ اپریشن کروا چکا تھا۔ لیکن ان نامساعد حالات کے باوجود گھریلوں معاشی معاملات میں ہاتھ بٹھانا ان کی مجبوری تھی جسکی وجہ سے ان کا تعلیمی سلسلہ رک گیا اور آخر روزگار کی تلاش میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے کینٹین آپہنچا اور ویٹرکی حیثیت سےکام کا آغاز کیا۔

 اسی اثناء یونیورسٹی کے انسان دوست اور مخلص اساتذہ نے منسوب کو نہ صرف تعلیمی سفرجاری رکھنے کا مشورہ دیا بلکہ معذور آفراد کی سیٹ پر داخلہ اور  HEC Need Base Scholarshipsسکالرشپ کے اصول میں مدد کی تاکہ منسوب اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکے اور بالآخر سال 2015 میں  BS-ITسے دوبارہ تعلیمی سفرکا آغاز کیا۔ منسوب اپنے کھانے پینے کے اخراجات اور والد کے معاشی تعاون کیلئے کلاسس کے بعد 12 گھنٹے ویٹر کی ڈیوٹی کرتا تھا۔ منسوب نے دشوارگزار حالات کاجرات سے مقابلہ کیا اور ملاکنڈیونیورسٹی سے متعلقہ شعبے میں3.1 GPA لے کر سرخرو ہوئے۔ 

ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے طالب علم عبیدالرّحمٰن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر لگن، محنت، حوصلہ اور ثابت قدمی ہو تو معذوری اورغربت آگے بڑھنے کاراستہ نہیں روک سکتا اور ملاکنڈ یونیورسٹی کی اولین ترجیح غریب اور معذور طلبا کی مدد کرنا اور ان کیلئے وسائل فراہم کرنا ہے، انھوں نے مذید کہا کہ Students Advancement Fund Endowment (SAFE))کے قیام کا مقصد ایسے ہی طلباء کی مالی مدد کرنا ہے تاکہ غربت اور معذوری کی وجہ سے کوئی تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ سکے اور ایسے طلباء کے خاندانوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے ان طلباء کو روزگار فراہم کرنا ان کی اولیں ترجیح ہے۔

No comments

Leave a reply







Recent Posts

  • مادری زبانوں کی فروغ میں رسائل اور آن لائن فورمز کا کردار
    25 Feb, 2020
  • یونیورسٹی کینٹین ویٹر سے یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے تک کا سفر
    5 Sep, 2019
  • منشیات سے پاک معاشرہ, اس عزم کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے: سی ای او نیاز احمد
    9 Aug, 2019
  • پولیس میں بھرتیوں، تبادلوں، تفتیش اور ترقیوں کے حوالے سے بیرونی دباؤ سے آزاد کیا جائے؛ ماہرین
    8 Jul, 2019
  • ایڈوانس ٹیکس سے کاشتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، کاشتکاران صوابی
    22 Jun, 2019
  • خیبر پختون خواہ کے کاشتکاروں اور صنعتی مزدور تنظیموں کا ٹیکس کے خلاف اہم پریس کانفرنس
    18 Jun, 2019
  • وفاقی دارالحکومت میں پولیس اصلاحات کے نفاذ میں قانون ساز اداروں اور میڈیا کا کردار
    29 May, 2019

Extra info

Replace this text with some additional info. If there is no extra info, you can hide this text or hide this block by clicking the icon at the above right corner.

Created with Mozello - the world's easiest to use website builder.

Create your website or online store with Mozello

Quickly, easily, without programming.

Report abuse Learn more