Skip to main content
THE ALWAT ONLINE
  • Home
  • About
  • NEWS
    • ENGLISH
    • PASHTO
    • URDU
  • Contact

الاصلاح سنٹرکی اسلام آباد میں یتیم بچوں میں عید گفٹس اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم

May 14, 2019 at 1:29 pm, No comments

by Waqar Ali Shah
الاصلاح سنٹر اللہ کے فضل سے گزشتہ 17 سالوں سے یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت کر رہا ہے۔ اب تک 450 سے زائد بچوں اور
بچیوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اِس وقت ادارے میں 150کے قریب بچے اور بچیاں زیر کفالت ہیں جن کی رہائش،خوراک،لباس ،صحت اور تعلیم وتربیت جیسی ضروریات عام مسلمان بہن بھائیوں کے مالی تعاون سے پوری کی جارہی ہیں،بچوں اور بچیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے مختلف ٹریننگز،ورکشاپس،سٹڈی ٹورز،سٹڈی سرکلز،بزم اَدب،قرآن کلاسز اور کئی ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھاجاتا ہے تاکہ کل یہ بچے معاشرے کے سود مندشہری بن سکیں اور اپنی عملی زندگی میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھ سکیں۔
الاصلاح سنٹرکی اسلام آباد برانچ میں 6 مئی 2019 کو 4:00 بجے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں یتیم بچوں میں عید گفٹس اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر الاصلاح سنٹر اسلام آباد نے کہا کہ رمضان سب کا ہے اور اس با برکت مہینے کے استقبال میں اس چھوٹی مگر پر خلوص تقریب کا انعقاد اس نیت سے کیا گیا کہ ان بچوں کو ان فیملیز کو یہ احساس دیا جائے کہ یہ تنہا نہیں ہیں۔ مگر یہ کافی نہیں ہے بس ایک کوشش ہے ہمیں بڑے پیمانے پر ان کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام مخیر حضرات سے پر زور اپیل کی کہ اگے بڑھ کر ال اصلاح سینٹر کا ساتھ دیں اور یتیم بچوں اور بچیوں کی آنکھوں میں جو روشن مستقبل کے خواب ہیں انہیں پورا کرنے میں ان کی مدد کریں

No comments

Leave a reply







Recent Posts

  • مادری زبانوں کی فروغ میں رسائل اور آن لائن فورمز کا کردار
    25 Feb, 2020
  • یونیورسٹی کینٹین ویٹر سے یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے تک کا سفر
    5 Sep, 2019
  • منشیات سے پاک معاشرہ, اس عزم کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے: سی ای او نیاز احمد
    9 Aug, 2019
  • پولیس میں بھرتیوں، تبادلوں، تفتیش اور ترقیوں کے حوالے سے بیرونی دباؤ سے آزاد کیا جائے؛ ماہرین
    8 Jul, 2019
  • ایڈوانس ٹیکس سے کاشتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، کاشتکاران صوابی
    22 Jun, 2019
  • خیبر پختون خواہ کے کاشتکاروں اور صنعتی مزدور تنظیموں کا ٹیکس کے خلاف اہم پریس کانفرنس
    18 Jun, 2019
  • وفاقی دارالحکومت میں پولیس اصلاحات کے نفاذ میں قانون ساز اداروں اور میڈیا کا کردار
    29 May, 2019

Extra info

Replace this text with some additional info. If there is no extra info, you can hide this text or hide this block by clicking the icon at the above right corner.

Created with Mozello - the world's easiest to use website builder.

Create your website or online store with Mozello

Quickly, easily, without programming.

Report abuse Learn more